انسداد دہشتگردی پر پاکستان میں پہلی بار اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

اسلام آباد، 22 دسمبر، ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کی میزبانی میں انسداد دہشتگردی اور علاقائی تعاون پر پہلی بار اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت بھی متوقع ہے.

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'سردار ایاز صادق' اس کانفرنس کی میزبانی کریں گے.

یہ کانفرنس 24 دسمبر بروز اتوار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی.

ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کی بھی شرکت متوقع ہے. علی لاریجانی اعلی سطح پارلیمانی وفد کی سربراہی میں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.

ترکی، روس، چین اور افغانستان کے اسپیکرز بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے.

اسپیکرز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے چینجلز اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@