ایران ایٹمی سمجھوتہ صرف جوہری موضوع تک محدود ہے: عراقچی

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ دنیا کے دیگر پیچیدہ مسائل کو سفارتکاری کے ذریعہ حل کرنے کے لئے ایک مثال ہے تاہم یہ معاہدہ صرف جوہری مسئلے تک محدود ہے اور دیگر مسائل سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر خارجہ اور سنیئر جوہری مذاکرات کار 'سید عباس عراقچی' نے دورہ فرانس کے موقع پر 'پیرس' میں واقع انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاوقوامی تعلقات کی خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے جوہری معاہدے، ایران اور فرانس کے تعلقات سمیت خطے اور دنیا کے اہم امور پر روشنی ڈالی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن و استحکام کو اپنا امن و استحکام سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش اور تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.

عراقچی نے شام، لبنان، یمن، عراق اور بحرین کی صورتحال پر ایران کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے داعش کی دہشتگرد تنظیم پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا.

انہوں نے ایران اور فرانس کے درمیان سیاسی مشاورت کا تسلسل جاری رکھنے کو باہمی مفادات کے حصول کے لئے اہم قرار دے دیا.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اور پیرس کے اقتصادی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لئے دونوں ممالک کو مزید کام کرنا ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@