سازشوں کے باوجود فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح رہے گا: ایران

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سازشوں اور خودساختہ بحرانوں کے باوجود فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح باقی رہے گا.

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے بحرینی وزیرخارجہ کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں کہی جنہوں نے امریکی اور صہیونیوں کو خوش کرنے کے لئے کہا تھا کہ القدس ایک معمولی مسئلہ ہے.

انہوں ںے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی تک اس مسئلے کی حمایت جاری رہے گی.

قاسمی نے کہا کہ بدقسمتی اور افسوس کی بات ہے کہ ایک عرب ملک مسئلہ فلسطین کو معمولی رنگ دیتا ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہے.

انہوں نے کہا کہ سازشوں بالخصوص خطے میں امریکہ اور صہیونیوں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا پہلا اور ترجیحی مسئلہ رہے گا، فلسطین اسلام کے دل کی دھڑکن ہے اور کوئی بھی اسے مسلم امہ سے الگ نہیں کرسکتا.

یاد رہے کہ جنرل اسمبلی کی غیرمعمولی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک 128 ممالک کے نمائندوں نے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا.

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے القدس کے معاملے پر ٹرمپ فیصلے کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد کی منظوری دیدی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@