ایران کا ترکی اور آذربائیجان کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، 21 دسمبر، ارنا - ایرانی صدر کے چیف آف سٹاف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر مملکت کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران، آذربائیجان اور ترکی کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

'محمود واعظی' نے جمعرات کے روز آذری دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی اسلامی یکجہتی کانفرنس کے موقع پر صدر 'الہام علیئف' کے ساتھ ملاقات کی.

انہوں نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آذری صدر کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں ایران، آذربائیجان اور ترکی کی سہ فریقی اقتصادی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد کی مضبوطی، اسلامی ریاستوں کی سالمیت کا احترام اور اغیار کی مداخلت کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی.

خیال رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان میں 2017 بین الاقوامی اسلامی یکجہتی کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں آذری صدر اور ایران کے صدارتی چیف آف سٹاف محمود واعظی سمیت عالم اسلام کے اعلی حکام اور اہم شخصیات شریک تھے.

آذری دارالخلافہ باکو میں منعقدہ اس کانفرنس کا عنوان مذاہب اور ثقافت کے درمیان مکالمہ تھا.

اس کانفرنس میں 40 اسلامی ممالک سے اعلی حکام، مذہبی شخصیات، آٹھ بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار اور بعض سربراہان مملک کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@