آذری صدر کی ایرانی صدر کے چیف آف سٹاف کیساتھ ملاقات

باکو، 21 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی دفتر کے چیف آف سٹاف 'محمود واعظی' نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر مملکت 'الہام علیئف' کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

یہ ملاقات جمعرات کے روز باکو میں منعقدہ 2017 بین الاقوامی اسلامی یکجہتی کانفرنس کے موقع پر ہوئی.

فریقین نے اس موقع پر ایران اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر گفتگو کی.

خیال رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان میں 2017 بین الاقوامی اسلامی یکجہتی کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں آذری صدر اور ایران کے صدارتی چیف آف سٹاف محمود واعظی سمیت عالم اسلام کے اعلی حکام اور اہم شخصیات شریک تھے.

آذری دارالخلافہ باکو میں منعقدہ اس کانفرنس کا عنوان مذاہب اور ثقافت کے درمیان مکالمہ تھا.

اس کانفرنس میں 40 اسلامی ممالک سے اعلی حکام، مذہبی شخصیات، آٹھ بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار اور بعض سربراہان مملک کے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@