آذربائیجان میں عالمی اسلامی یکجہتی کانفرنس کا آغاز، اعلی ایرانی نمائندے کی شرکت

باکو، 21 دسمبر، ارنا - جمہوریہ آذربائیجان میں 2017 بین الاقوامی اسلامی یکجہتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں آذری صدر مملکت اور ایران کے صدارتی چیف آف سٹاف 'محمود واعظی' سمیت عالم اسلام کے اعلی حکام اور اہم شخصیات شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، آذری دارالخلافہ باکو میں منعقدہ اس کانفرنس کا عنوان مذاہب اور ثقافت کے درمیان مکالمہ ہے.

اس کانفرنس میں 40 اسلامی ممالک سے اعلی حکام، مذہبی شخصیات، آٹھ بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار اور بعض سربراہان مملک کے خصوصی نمائندے شرکت کررہے ہیں.

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر 'الہام علیئف' نے اسلامی یکجہتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیا اور اس کے علاوہ ایران، ترکی اور ازبکستان کے صدور اور روس کے اعلی مفتی کے خصوصی پیغامات کو بھی پڑھ کر سنایا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@