اقوام متحدہ میں آلودگی کا مقابلہ کرنے کی ایرانی قرارداد منظور

نیو یارک، 21 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور دھول کے مسئلے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا ہے.

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب 'غلام علی خوشرو' نے اس حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایران موثر تجربہ رکھتا ہے اور اسی مقصد سے ہم نے اس عمل کو اپنے لائحہ عمل میں شامل کیا ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قرارداد کے حوالے سے گزشتہ دو ماہ سے زائد دیگر ممالک کے ساتھ اہم مشاورت کی گئی تھی جس میں عوامی صحت کے لئے دھول اور آلودگی کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا تھا.

ایرانی سفیر نے کہا کہ اس قرارداد میں اقوام متحدہ بالخصوص عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے شکار ممالک کی مدد کی جائے تا کہ اس مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکے.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تہران میں عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا اور یہ کانفرنس دنیا میں آلودگی کے خاتمے کے لئے ایک اہم قدم تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@