دوسرے ممالک کو دھمکی دینا ٹرمپ کی جمہوریت سے نفرت کی علامت ہے: ظریف

تہران، 21 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے بیت المقدس پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے پہلے امریکی صدر کی رکن ممالک کو دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے دوسروں کو دھکی دے کر جمہوریت سے اپنی نفریت کا اظہار کیا ہے.

'محمد جواد ظریف' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ گستخانہ انداز میں ایران پر ڈکٹیٹر شپ کا الزام لگاتا ہے جبکہ خود امریکیوں کی جمہوریت کی یہ علامت ہے کہ یا ہم سے ہو یا ہمارے خلاف.

یاد رہے کہ القدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانےپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جو ملک جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف ووٹ دے گا اس کی امداد بند کردی جائے گی.

اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب نیکی ہیلی نے عالمی ادارے میں مختلف سفیروں کو خط بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں القدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کئے جانے کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام ٹرمپ کو بتاؤں گی، ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا اور ہم مخالفت کرنے والوں کو ہرگز نہیں بھولیں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@