اسلامی ممالک نے وحدت کیساتھ امریکہ کو دوٹوک پیغام دیا: ایرانی صدارتی عہدیدار

باکو، 21 دسمبر، ارنا - ایران کے صدارتی دفتر کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک اپنی وحدت کے ساتھ امریکہ کو بیت المقدس کے خلاف فیصلے پر دوٹوک پیغام دیا.

ان خیالات کا اظہار 'محمود واعظی' نے جمہوریہ آذربائیجان کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

یاد رہے کہ صدارتی چیف آف اسٹاف اسلامی ممالک کے یکجہتی سال کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے بدھ کی رات آذری دارالحکومت 'باکو' پہنچ گئے ہیں.

باکو کے بین الاقوامی حیدر علی اوف ہوائے اڈے پر پہنچنے پر آذربائیجان میں تعینات ایران کے سفیر جواد جہانگیر زادہ اور آذری صدارتی دفتر کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا.

اس موقع پر محمود واعظی نے کہا کہ اس دورے کے موقع پر امریکہ کی جانب سے اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے اور بیت المقدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے پر بحث کیا جائے گا.

انہوں نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے وزرا اور اعلی نمائندے خطے کی تازہ ترین صورتحال، داعش، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.

واعظی نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے صدر مملکت نے 2017 کو اسلامی ممالک کی یکجہتی کا سال قرار دیا تھا جس اور اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اس تجویز کا خیرمقدم کیا.

انہوں نے کہا کہ ایران مسلم امہ کی وحدت اور اسلامی ممالک کو قریب لانے کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے اور ہم اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بھی حصہ لیں گے.

صدارتی چیف آف اسٹاف نے مزید کہا کہ آج کے اس حساس دور میں اسلامی ممالک کی بیٹھک نہایت اہم ہے اور ایسی تقاریب سے آپس کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بھی مزید فروغ ملے گا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@