ایرانی وزیرخارجہ کی آذری صدر سے ملاقات/ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

باکو، 20 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا.

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایران، آذربائیجان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے پانچویں سہ فریقیی اجلاس کے موقع پر محمد جواد ظریف نے آزری صدر الہم الییف سے ملاقات کی.

ایرانی وزیر خارجہ کا رواں مہینے میں باکو کا یہ دوسرا دورہ ہے اور ایران اور آذربائیجان کے صدور نے حال ہی میں استنبول منعقد ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے.

صدر مملکت حسن روحانی کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ایران اور آذربائیجان کے صدور 10 مرتبہ ملاقاتیں کر چکے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اپنے برادر اور دوست ملک آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@