چابہار،گوادر ایک دوسری کی حلیف بندرگاہیں ہیں: پاکستانی وزیر داخلہ

اسلام آباد، 20 دسمبر، ارنا - پاکستانی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ ہم ایران کی چابہار بندرگاہ کو پاکستانی بندرگاہ گوادر کی حلیف کے طور پر دیکھتے ہیں.

یہ بات احسن اقبال نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستان، ایران اور چین کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی اور علاقائی رابطے کے نقطہ نظر پر یقین رکھتا ہے اور ہم ان دو بندرگاہوں کے ذریعے ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اور چین کو خطے میں مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنے چاہیں.

اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کے حوالے سے کہا کہ یہ روابط تسلی بخش نہیں ہیں اور دونوں ممالک کے اس ھوالے سے اقدامات کرنے چاہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@