سنیئر ایرانی عالم دین آیت اللہ حائری شیرازی انتقال کرگئے

قم، 20 دسمبر، ارنا - سنیئر ایرانی عالم دین اور ماہرین اسمبلی کے سابق رکن آیت اللہ شیخ 'محی الدین حائری شیرازی' طویل علالت کے بعد ایران کے مذہبی شہر 'قم' میں انتقال کرگئے.

تفصیلات کے مطابق، شیراز کے سابق امام جمعہ اور ماہرین اسمبلی کے سابق رکن آیت اللہ حائری شیرازی 81 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کرگئے.

آیت اللہ حائری شیرازی اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رہ) کے قریبی ساتہیوں میں سے تہے.

مرحوم ایک ہفتے سے قم کے علی ابن ابیطالب (ع) اسپتال میں انتہائی نگہ داشت یونٹ میں رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے.

ان کی نماز جنارہ کل بروز جمعرات قم میں واقع حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی مقدس بارگاہ میں ادا کی جائے گی.

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی (رہ) نے آپ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اہم ذمہ داریاں سونپی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@