القدس پر ٹرمپ فیصلے کیخلاف ایران، ترکی اور آذربائیجان ایک پیج پر ہیں: ظریف

باکو، 20 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے خلاف ڈونلڈ ترمپ کے فیصلے کو مسترد کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان ایک پیج پر ہیں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے بدھ کے روز آذری دارالحکومت باکو میں ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی پانچویں سہ فریقی نشست کے اختتام پر اپنی ترک اور آذری ہم منصوبوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک اقوام متحدہ کے آئندہ غیرمعمولی اجلاس میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنائیں گے.

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی نشست کے اختتامی اعلامیے میں ایران، ترکی اور آذربائیجان نے القدس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کردیا گیا ہے.

خیال رہے کہ القدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے غیرمعمولی اجلاس کا انعقاد جمعرات کے روز ہوگا.

یہ نشست ایسے وقت میں منعقد ہورہی ہے جب امریکہ نے گزشتہ دنوں مصر کی جانب سے پیش کی جانے والی فلسطینی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@