800 ایرانی ماہر اور اعلی تعلیم یافتہ شہریوں کی وطن واپسی

بجنورد، 20 دسمبر، ارنا - ایران کی قومی ایلیٹ فاونڈیشن کے سنئیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں مختلف غیرملکی جامعات سے 800 اعلی تعلیم اور ماہر ایرانی شہری وطن لوٹ آئے ہیں.

یہ بات ایلیٹ فاونڈیشن کے نائب سربراہ برائے امور انتظامی اور ذرائع 'محمد صالح ترکستانی' نے ایرانی صوبے شمالی خراسان میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 800 ایرانی ماہرین میں سے 265 افراد نے دنیا کی نامور یورنیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی ہیں.

ترکستانی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں تمام ایرانی ماہرین کی وطن واپسی کے لئے بہت ہی کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی واپسی کے لئے کوئی رکاوٹیں موجود نہیں ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکام کو ملک کی ترقی کے لئے اس ماہرین کی صلاحیتوں سے صحیح طور پر استعمال کرنا چاہیئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@