چابہار بندرگاہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں نے 13 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں

چابہار، 20 دسمبر، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی ساحل علاقے 'چابہار' میں تقریبا 3168 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کی موجودگی سے اس اہم خطے میں 13600 روزگار کے مواقع ہوئے ہیں.

یہ بات چابہار فری ٹریڈ زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر 'عبدالرحیم کردی' نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 سالوں کے دوران صوبہ سیستان وبلوچستان میں واقع چابہار کے فری ٹریڈ زون آرگنائزیشن نے اس صوبے کی پیداور اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں سب سے اہم اور موثر کردار ادا کیا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ چابہار کے تجارتی فری زون آرگنائزیشن میں واقع 354غیرملکی اور 2814 ملکی کمپنیوں نے 2002 سے اب تک تمام مسائل اور ضروری ڈھانچے کے فقدان کے باوجود 160 ٹریلین ریال سرمایہ کاری کی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ملکی اور غیرملکی روزگار کے مواقع کی تخلیق کی شرح 51 ہزار اور 536 مواقع تک پہنچ گئی ہے جو فی الحال 13 ہزار اور 600 افراد اس حوالے سے سرگرم عمل ہیں.

عبدالرحیم کردی نے بتایا کہ چابہار فری زون، ایک اسٹریٹجک نقطے کے طور پر مشرقی وسطی اور مکران علاقے کا ترقیاتی مرکز، مشرقی- مغربی اور جنوبی- شمالی کوریڈورز کے درمیان ٹرانزیٹ کی توسیع کا ایک اہم عنصر، نئی ٹیکنالوجی میں داخل ہونے کی ایک اہم جگہ، قومی اور علاقائی ترقی کے لئے ایک موثرعنصر اور ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے ایک مستحکم پل ہے.

تفصیلات کے مطابق، چابہار فری زون کا منصوبہ، 1991 کو 14 ہزار ہیکٹروں کے رقبے پر ایرانی کابینہ کے وزراء کی طرف سے منظور کیا گیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@