مسلمانوں کی مشکلات کے حل کیلئے ایران اور پاکستان کا کردار اہم ہے: پاکستانی مذہبی رہنما

اسلام آباد، 20 دسمبر، ارنا - سنیئر پاکستانی مذہبی رہنما نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کو خطے کے دو اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے عالم اسلام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے.

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ 'مولانا سمیع الحق' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ آپس کی وحدت سے اسلام دشمنوں کا خاتمہ کرنا ممکن ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے برادر اور ہمسایہ ملک ہیں اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر دونوں ممالک کا اہم کردار ہے.

مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ فلسطین پر پاک ایران تعاون حساس نوعیت کا ہے جس سے مسلمانوں کو فائدہ ملے گا.

انہوں نے القدس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے اس اقدام پر نظرثانی کرنی چاہئے کیونکہ ایسے فیصلوں سے خطے میں دہشتگردی کو فروغ ملے گا.

پاکستانی مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد عالم اسلام میں تشدد اور بدامنی کی فضا کو جاری رکھنا ہے لہذا مسلمانون آپس کے اختلافات اور دوری کو بھول کر اتحاد کا راستہ اپنائیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@