ایران، روس، عراق اور شام کا دہشتگردوں کی مالی امداد سے نمٹنے کے طریقے پر مذاکرات

تہران، 20 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران، روس، عراق اور شام کے درمیان دہشتگردوں کی مالی امداد سے نمٹنے کے طریقے کے چار فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران، روس، عراق اور شام کے اعلی حکام نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں دہشتگردوں کی مالی امداد کے مقابلے کرنے پر چار فرقی مذاکرات کئے ہیں.

فریقین نے منعقدہ چار فریقی اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی امداد، حالیہ تبدیلیاں اور عالمی باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس حوالے سے کثیرالجہتی اور گہرے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا.

اس اجلاس کے دوران چار ممالک کے اعلی حکام نے ان ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی سہولتیں فراہم کرنے کے معاہدے کا جائزہ لیا جو قریب مستقبل میں اس کا نفاذ ہوجائے گا.

فریقن نے اس مذاکرات کے دوران عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والے اگلے مذاکرات پر اتفاق کیا.

یاد رہے کہ 2015 کو اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، روس اور شام نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے چارفریقی مسلسل مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@