فرانس اور روسی سفیروں کی سلامتی کونسل میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت

نیو یارک، 20 دسمبر، ارنا - اقوام متحدہ میں فرانسیسی اور روسی سفیروں نے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے جوہری معاہدہ متاثر نہیں ہوگا.

ان خیالات کا اظہار روس اور فرانس کے سفیروں نے گزشتہ روز جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 نے ایران کو میزائل قابلیت کے فروغ سے منع نہیں کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے کامیاب نفاذ عالمی برادری کا مشترکہ مقصد ہے او سربراہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے.

'ولادیمیر صافرونکوف' نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد صرف ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ بیلسٹک میزائلوں کو فروغ نہ دے مگر ایران کو منع نہیں کیا گیا.

انہوں نے دیگر فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا جبکہ دھمکیوں اور پابندیوں کی زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے.

اس نشست میں فرانسیسی سفیر نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تمام وعدوں کی تعمیل کی ہے اور ٹرمپ کا فیصلہ غیرموثر ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@