ایران اور سعودیہ کے درمیان جنگ کا کوئی امکان نہیں: پاکستانی آرمی چیف

اسلام آباد، 20 دسمبر، ارنا - پاکستانی مسلح افواج کے سپہ سالار نے ملک کے ایوان بالا کے اراکین کو اندرونی اور بیرونی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے.

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا.

پاکستان کے آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' سمیت اعلی فوجی اور انٹیلی جنس قیادت بھی اجلاس میں شرکت تھے.

پاکستانی فوجی قیادت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ کمیٹی کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی .

جنرل باجوہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ 41 اسلامی ممالک کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ، ابھی اس کے منشور اور مقاصد (ToR) طے ہونا باقی ہیں.

پاکستانی سپہ سالار نے کہا کہ بعض اہم ممالک کے دورے فوجی سفارتکاری کاحصہ ہیں، علاقائی ممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے دورے معاون ثابت ہوئے.

یاد رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف گزشتہ مہینے اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سمیت اعلی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@