دنیا جوہری معاہدے کی حامی اور امریکہ تنہائی کا شکار ہے: ایرانی سفیر

نیو یارک، 20 دسمبر، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے دنیا، ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرتی ہے اس حوالے سے امریکہ مزید تنہائی کا شکار ہوگا.

ان خیالات کا اظہار 'غلام علی خوشرو' نے جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قرارداد 2231 کے حوالے سے منعقدہ نشست عالمی برادری کیجانب سے ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کی علامت ہے جبکہ امریکہ اس معاہدے کے خلاگ غیرتعمیری رویہ اختیار کر رکھا ہے جس سے اپنی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا.

ایرانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشست کا مقصد سفارتکاری کے محاذ میں ایران جوہری معاہدے کی اہمیت کا اعادہ کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست سے یہ بات بھی ظاہر ہوگئی کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ نے غیرتعمیری مؤقف اپنایا ہے جس سے وہ مزید تنہا رہے گا.

غلام علی خوشرو نے ایران مخالف امریکی نمائندے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ الزامات کے بجائے خطے میں اپنے منفی کردار اور داعش کے دہشتگردوں کو فراہم کئے جانے والے ھتھیاروں کے مسئلے پر غور کرے.

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین اس کے مکمل نفاذ کے پابند رہیں گے مگر امریکی مندوب کے الزامات سے اس معاہدے کی روح کی کھلی خلاف ورزی ہے.

خوشرو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی تعمیل پر قائم ہے بلکہ عالمی جوہری ادارے کی 9 رپورٹس اور سربراہ اقوام متحدہ کی 4 رپورٹس نے ہماری اس دیانتداری کی تصدیق کردی ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@