عالمی جوہری ادارہ ہی ہماری دیانتداری کی تصدیق کرنے کا اہل ہے: ایران

تہران، 19 دسمبر، ارنا - نائب ایرانی اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارہ (IAEA) ہی ہماری دیانتداری کی تصدیق کرنے کا اہل ہے.

یہ بات 'علی اکبر صالحی' نے منگل کے روز ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایران مخالف الزامات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ 'یوکیا امانو' نے 9 بار کے لئے ہمارے ملک کی دیانتداری کی تصدیق کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر نے گزشتہ روز قومی سلامتی کی نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کی دیانتداری کی تصدیق نہیں کرتا کیونکہ ایران اس کی خلاف ورزی کرتا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@