ایران اور چین کے درمیان ہائے وے کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط

اہواز، 19 دسمبر، ارنا – ایرانی جنوبی صوبے خوزستان اور چین نے اس صوبے میں اہواز، ایذہ، لردگان اور اصفہان کے درمیان ہائے وے کی تمعیر کے معاہدے پر دستخط کردئے.

صوبے خوزستان کے گورنر 'غلامرضا شریعتی' نے گزشتہ روز ایک چینی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ ایرانی جنوبی علاقوں اہواز، ایذہ، لردگان اور اصفہان کے لئے ہائے وے کی تعمیر کے باہمی معاہدے پر دستخط کردیا.

شریعتی نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں کہا کہ اس پروگرام کی تعمیر کے لئے مناسب منصوبہ بندی کیا گیا ہے اور چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس کا نفاذ ہوجائے گا.

انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں ایرانی حکومت کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سڑک اور شہری ترقی اس منصوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبوں کی شراکت داری اس ہائے وے کی تعمیر میں بہت اہم ہے جو ایک چینی کمپنی کے وفد نے اس منصوبے کے جائزہ لینے کے لئے صوبے خوزستان کا دورہ کرکے اس حوالے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیا.

خوزستان کے گورنر نے کہا کہ اس چینی کمپنی نے منصوبے کے جائزہ لینے کے بعد اہواز، ایذہ، لردگان اور اصفہان کے لئے ہائے وے کی تعمیر کی سرمایہ کاری کو منظور کرلیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@