ایران، ترکی،آذربائیجان کی سہ فریقی نشست میں شرکت کیلئے ظریف آج باکو جائیں گے

تہران، 19 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' ایران،ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کی پانچویں سہ فریقی نشست میں شرکت کے لئے آج بروز منگل آذری دارالحکومت باکو کا دورہ کریں گے.

ترجمان ایرانی دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پانچویں سہ فریقی نشست کا مقصد علاقائی تعاون کو مضبوط کرنا ہے.

فریقین مختلف موضوعات بشمول نقل و حمل، ٹرانزیٹ، توانائی، کسٹم، تکنیکی، تجارتی شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.

ترک دفترخارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مستقبل اور پچھلے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے بات چیت کریں گے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@