پاکستان میں بلڈ ایشیا 2017 نمایش کا آغاز، ایرانی کمپنیوں کی پہلی بار شرکت

کراچی، 19 دسمبر، ارنا - پاکستان کے جنوبی صوبائی دارالحکومت کراچی میں 13ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 9 ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، کراچی کی بلڈ ایشیا نمائش میں پہلی بار 13 ایرانی کمپنی بھی حصہ لے رہی ہیں.

تقریبا پاکستان سمیت 9 ممالک کی 200 کمپنیوں نے اس شو میں اپنی قابلیت اور مصنوعات کی نمائش کریں گی.

پاکستانی صوبے سندھ کے وزیراعلی کے مشیر برائے اسپیشل ڈیولپمنٹ غلام مرتضیٰ بلوچ نے اس ایکسپو کا افتتاح کیا.

افتتاحی تقریب میں کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل 'احمد محمدی' اور ایرانی کمرشل اتاشی 'مراد نعمتی زرگران' بھی شریک تھے.

اسلامی جمہوریہ ایران، چین، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، فرانس، سری لنکہ اور متحدہ عرب امارات اپنے اپنے اسٹالز لگائے ہیں.

اس موقع پر ایران کے کمرشل اتاشی نے کہا کہ انڈسٹریل شو میں ایرانی کمپنیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئندہ بات ہے.

بلڈ ایشیا انٹرنیشنل نمائش میں شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور دیگر ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کے لئے غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو پلیٹ فارم مہیاء کرے گی.

13ویں بلڈ ایشیاء 2017ء کا مقصد پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے.

بلڈ ایشیاء میں مختلف نمائشی کمپنیوں کی مصنوعات جن میں تعمیراتی مشینری اور مٹیریل، سٹیل مصنوعات، پی وی سی مصنوعات، ماربل اور فرنیچر سے متعلقہ مصنوعات و مشینری شامل ہیں، کی نمائش کی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@