ایران سے پاکستان کو پہلی بار ٹرین کے ذریعے کھجوروں کی برآمد

زاہدان، 19 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران سے ریلوے کے ذریعے پہلی بار پاکستانی شہر کوئٹہ کے لئے کھجوروں کی کھیپ برآمد کی گئی ہے.

ان خیالات کا اظہار ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ 10 ہزار ٹن کھجور پاکستانی کارگو ٹرین کے ذریعے زاہدان سے کوئٹہ کے لئے روانہ کردیا گیا.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یہ کھجوریں صوبہ سیستان و بلوچستان کی سب سے اعلی معیاری اور بیرون ملک کو برآمد کی جاتی ہیں.

خیال رہے کہ ایران براستہ زاہدان پاکستانی شہر کوئٹہ کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@