ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان کو مصنوعات کی برآمدات میں 177 فیصد کا اضافہ

زاہدان، 19 دسمبر، ارنا - ایران کی صوبائی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی برآمدات میں 177 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات ایران کی جنوب مشرقی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'مجید ارجونی' نے ہفتہ ٹرانسپورٹیشن کی مناسبت سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں کہا کہ پیچھلے 100 دنوں کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے ایرانی شہر زاہدان سے پاکستانی شہر کوئٹہ کو مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ اسی راستے سے ایران، پاکستان کو سیمنٹ، تارکول، سلفر اور تیل برآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان چاول اور خام سلفر ایران کو برآمد کرتا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان ایران سے کوئٹہ - زاہدان ریلوے لائن سے بذریعہ ریل منسلک ہے. ماضی کے دوران مہینے میں دو مسافر اور مال بردار ٹرینیں کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلتیں تھیں.

گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اب ہفتے میں ایک ٹرین چلائی جائے گی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@