ترکی میں عالمی الپائن اسکینگ مقابلوں میں ایران کی اعلی کارکردگی

تہران، 19 دسمبر، ارنا - ایرانی کھیلاڑیوں نے ترکی میں منعقدہ عالمی الپائن اسکینگ مقابلوں کے تیسرے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 تمغے جیت لیے.

اسکینگ کی فیڈریشن کے مطابق،ایران کے اسکینگ کھیلاڑیوں نے ترکی میں منعقد ہونے والے ورلڈ الپائن اسکینگ ٹورنامنٹ میں ایک سونے، دو چاندی اور ایک برانز کے تمغے اپنے نام کر لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں 'محمد کیادربندسری اور حسین ساوه شمشکی' نے بالترتیب ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغے حاصل کیے.

خواتین کے حصے میں ایرانی کھیلاڑیوں 'عاطفہ احمدی اور فروغ عباسی' نے ترتیب میں ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے.

تفصیلات کے مطابق، عالمی الپائن اسکینگ کے مقابلوں کے تیسرے دن میں ایرانی ٹیم مجموعی طور پر 4 طلا‏‏ئی، 4 چاندی اور 2کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی نمبر پر ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@