عالمی مصوری مقابلوں میں کم عمر ایرانی بچے نے فتح حاصل کرلی

تہران، 19 دسمبر، ارنا - ایرانی 8 سالہ بچے 'سہیل احمد پور' نے بین الاقوامی خوراک کے دن کی مناسبت سے بین الاقوامی ادارہ برائے خوراک اور زراعت کی طرف سے منعقد ہونے والے پینٹنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

یہ مقابلہ 2017 میں دنیا بھر کے کم عمر بچے اور بچیوں کے درمیان ہوئی جس میں ایرانی کم عمر بچے نے کامیابی حاصل کی.

یہ مقابلہ 14 مختلف کیٹیگری میں ' کھانے کی حفاظت اور دیہی ترقی میں سرمایہ کاری' کے عنوان سے منعقدہ ہوا.

ایرانی بچے نے اپنی پینٹنگ میں ایک دہی علاقے کی تصویر کشی کی ہے جس میں سب مرد خواتیں بڑھے اور بچے مل کر زرعی زمین پر کام کررہے ہیں جس میں خوشحالی اور خوشی پوری وضوح سے نظر آرہی ہے.

اس مقابلے میں بیلاروس، سری لنکا، فلپائن، بھارت، ویت نام، ہنگری، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور برازیل نے مختلف کیٹیگری میں پوزیشن حاصل کی ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@