پاکستانی دانشوروں کی ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت

پشاور، 18 دسمبر، ارنا - پاکستانی ماہرین اور دانشوروں نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قیام پر زور دیا.

ہري پور يونيورسٹي ميں منعقد ہونے والي ايك تقريب ميں پاكستاني دانشوروں اور مذہبي شخصيات سميت مختلف طلبا‏ء تنظيموں كے اراكين نے شركت كي.

پشاور ميں متعين ايراني قونصل جنرل 'محمد باقر بيگي' نے عصر حاضر ميں استكباري اور صيہوني طاقتوں كي سازشوں سے مقابلہ كے لئے امت مسلمہ ميں اتحاد پر زور ديتے ہوئے اسے ناگزير قرار ديا ہے.

انہوں نے ٹرمپ كے بيت المقدس كو صيہوني ناجائز رياست كا دارالحكومت قرار ديئے جانے كے فيصلے كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ اسلامي ممالك ميں اختلاف پيدا كر كے صيہوني حكومت كو بچانا چاہتا ہے.

ايراني قونصل جنرل نے كہا يہ سب كچھ مسلمانوں كے درميان اختلافات كي وجہ سے ہورہا ہے.

انہوں نے كہا ٹرمپ كي اس سازش پر مبني فيصلے كي وجہ سے امت مسلمہ ميں بيداري كي لہر دوڑ گئي ہے.

1*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@