چینی یونیورسٹی میں ایران کلچرل اسٹڈیز سنٹر کا افتتاح

بیجنگ، 18 دسمبر، ارنا - چین کے شمال مغربی تاریخی شہر 'شی آن' میں کی خارجہ تعلقات یونیورسٹی میں ایران کے کلچرل اسٹڈیز سنٹر کا افتتاح ہوگيا.

افتتاحی تقریب میں ایران کے ثقافتی قونصلر 'محمد رسول الماسیہ' اور چینی یونیورسٹی کے وائس چانسلر'جیانگ یا جون' سمیت فارسی شعبے کے طلبا اور اساتذہ بھی شرتیک تھے.

اس موقع پر چین جامعہ کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان دیرینبہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں چین کا پہلا اقتصادی شراکت دار ملک ہے.

انہوں نے کہا یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں کی تعلیم کا مقصد دنیا میں چینی بڑے اقتصادی منصوبوں کی تکمیل ہے.

انہوں نے خطے میں فارسی زبان اور ثقافت کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیاں موجود ثقافتی شعبے کا وسیع مواقع کے تناظر میں ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں.

شی آن یونیورسٹی میں 20 ہزار طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں.

شعبہ فارسی 2012 میں قیام میں لایا گیا اور ہر سال 30 طلبہ اور طالبات اس شعبے میں تعلیم حاصل کرتے ہیں.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@