شام میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک ایران کی عسکری مشاورت جاری رہے گی: ایڈمیرل شمخانی

سنندج، 18 دسمبر، ارنا - اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی درخواست کے مطابق دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس کے خلاف صہیونیوں اور دیگر ممالک کے الزامات اور دعووں کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے پیر کے روز ایرانی کے مغربی صوبے کردستان کے شہر سنندج میں شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک قومی سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دشمن کا اصل مقصد ملک میں نظام کو کمزور اور قوم کے درمیان مایوسی پھیلانا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ داعش دہشتگردوں کے خطروں کے باوجود کرد قوموں کی بہادریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تمام اقوام کے مستحکم عزم، ارادہ، باہمی یکجہتی ہمارے ملک کی پائیدار سلامتی کی اہم وجہ ہیں.

ایڈمیرل شمخانی نے خطے میں بدامنی اور علاقائی ممالک کی تقسیم کے لئے مغربی ممالک اور ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان کی تقسیم کی سازش کی شکست علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور عوام کے مستحکم عزم کی علامت ہے.

انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی قوم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ غیرملکی سازشیں، خطرے اور ملکی مسائل پر قابو پا سکتی ہیں.

انہوں نے خطے کی حالیہ تبدیلیاں اور داعش دہشتگردوں کی مسلسل ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خطروں سے نمٹنے کے لئے علاقائی آزاد ممالک کے ساتھ نئی سیاسی اور سیکورٹی صلاحیتوں کو فعال کرنا علاقائی شراکت داری کا نیا باب ہے.

اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے یمنی مظلوم قوم کے خلاف امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھیجنے والے ہتھیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا اپنی جھوٹ خبروں کے ساتھ یمنی نہتے عوام اور بچے کو قتل عام کرنے والوں کے چہرے کو چھپا نہیں کرسکتی ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم شامی حکومت کی قانونی درخواست کی بنا پر دہشتگردوں کی مکمل تباہی کے لئے اس ملک میں فوجی کوششوں کو جاری رہیں گے اور ناجائز صہیونی ریاست اور دوسرے ممالک کے بے بنیاد دعوے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم عزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

انہوں نے کہا کہ یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصلی دارالخلافہ ہے اور بیت المقدس کے حوالے سے ٹرمپ کا بیوقوفانہ فیصلہ ایک بڑی غلطی ہے جو تمام اسلامی دنیا اس کے خلاف نعرہ بلند کر رہے ہیں.

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی دنیا کا اصلی مسئلہ ہے جو مسلمانوں باہمی اتحاد کے ساتھ جابر صہیونی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑ رہے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@