چین کیجانب سے ایران میں 5 اسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے دستاویز پر دستخط

بیجنگ، 18 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین، ایران میں 5 اسپتالوں کی تعمیر کے لئے تعاون کرے گا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر صحت اور طبی تعلیم سید حسن قاضی زادہ ہاشمی کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کے اعلی حکام نے اس معاہدے پر دستخط کئے.

اس تقریب میں دونوں وزرائے صحت بھی موجود تھے.

طے پانے والے اس معاہدے کے تحت چین، ایران میں پانچ اسپتالوں کی تعمیر کے لئے دو ارب ڈالر کی مالی معاونت کرے گا اور اس عمل میں چینی بینک سی ڈی بی اور ایگزم بینک حصہ لیں گے.

ان منصوبوں کے تحت دو ہزار بیڈ پر مشتمل اسپتال تہران یونیورسٹی، ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی اور 330 اور 540 پر مشتمل بیڈ کے دو اسپتال تہران کے میڈیکل کالجز میں تعمیر کئے جائیں گے.

ایرانی وزارت صحت ان منصوبوں پر نگرانی کرے گی جن کو چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا.

یاد رہے کہ ایرانی وزیر صنعت نے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ ایران کی سائنسی کمیونٹی کی خصوصی نشست میں شرکت کی اور اس کے علاوہ چین کے روائتی اسپتال اور بیجنگ کے مشہور اسپتال کا بھی دورہ کیا.

اس دورے میں ایران اور چین کے وزرائے صحت ایران میں اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@