دہشتگردی اور امریکی عزائم سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، 18 دسمبر، ارنا - ایرانی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اسٹڈیز اور تحقیقاتی مرکز کے حکام پر زور دیا ہے کہ خارجہ پالیسی کی صورتحال بالخصوص امریکی تحرکات پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ خطے میں دہشتگردی اور امریکی عزائم سے نمٹنے کے لئے موثر اور معیاری حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے.

ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے آج بروز پیر قانون سازی کے عمل میں تحقیق کے کردار کی چھتویں قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلمینٹ کے ریسرچ سینٹر کو غور سے امریکی حکومت کے نئے رویے کا جائزہ لینا چاہیئے اسی لئے ایک طویل المدت سیاسی اور اقتصادی حکمت عملی بنانا ضروری ہے.

لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ ہم قومی صلاحیتوں سے مناسب استعمال کرنے کے ساتھ اپنے ملک کے موجودہ مسائل کو حل کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے مگر اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے ذریعہ ملک کی صورتحال میں مثبت تبدیلی پیدا کریں گے.

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکہ اور بعض علاقائی ممالک ہمارے ملک کے مفاد پر نقصان پہنچنے کے لئے کئی سازشیں کر رہے ہیں مگر ہمیں ایسے ناپاک عزائم کی شکست کے لئے ہوشیار رہنا چاہیئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@