ایران چین ثقافتی تعلقات ترقی کی طرف گامزن ہیں: ایرانی قونصلر

بیجنگ، 18 دسمبر، ارنا – چین میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات بھی ترقی کی طرف گامزن ہیں.

یہ بات 'محمد رسول المسایہ' نے چین کی خارجہ تعلقات یونیورسٹی میں قائم ہونے والے ایران کے کلچرل اسٹڈیز سنٹر کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کے قدیم شہر 'شی آن' سے شاہراہ ریشم کے آغاز کا علاقہ ہے اور یہ شہر ایران اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی علامت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد شی آن چین کا پہلا شہر تھا جس نے ایران کے تاریخی شہر اصفہان کے ساتھ سسٹر سٹی معاہدے پر دستخط کردئے.

ایران کے ثقافتی قونصلر نے چین کے شاہراہ ریشم منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس منصوبے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں شمولیت کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کردیا ہے.

ایران چین اقتصادی تعلقات کی بڑھتی ہوئی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مختلف وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

انہوں نے چینی جامعات بالخصوص خارجہ تعلقات یونیورسٹی ایران کے ثقافتی اسٹڈیز سنٹر کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی مقامی زبان کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@