برازیل میں عالمی ساحلی فٹ بال مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

تہران، 18 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے برازیل میں منعقدہ بین الاقوامی ساحلی فٹ بال مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، ایران کی جنوبی پارس ٹیم اتوار کے روز برازیل میں منعقدہ عالمی بیچ فٹ بال مقابلوں میں اپنے حریف روس کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور 5-4 کے نتیجے کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی.

ایرانی ساحلی فٹ بال کی ٹیم نے سیمی فائنل مرحلے میں اپنے ارجنٹین اور برازیلی حریفوں کو جارحانہ شکست دے کر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@