ایران کی یمن میں حالیہ سعودی جارحیت کی شدید مذمت

تہران، 18 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری بالخصوص ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں یمن کے مختلف شہروں بالخصوص مارب کے علاقے میں حالیہ سعودی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مظلوم یمنی شہریوں پر تعزیت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی شدت، محاصرے میں اضافے، انسانی امداد تک رسائی کی روک تھام اور زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کو بند کرنا سعودی حکام کی کمزوری اور یمن پر اپنی خواہشات مسلط کرنے میں شکست کھانے کی علامت ہے.

انہوں نے مظلوم یمنی قوم کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ھتھیاروں کے ذریعے یمن کے مختلف علاقوں اور شہروں پر حملہ کرنا اور اس ملک تک انسانی امداد کو روکنا سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے.

ایرانی ترجمان نے اقوام متحدہ اور یمن کے حامی ممالک پر زور دیا کہ ایسے جرائم اور غیر انسانی اقدامات کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@