ایرانی وزیر صحت کا بیجنگ اسپتال کا دورہ

بیجنگ، 18 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت اور طبی تعلیم 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' نے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میڈیکل کالج اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر صحت اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کیا.

انہوں نے اس موقع پر اپنے وفد کے اراکین کے ساتھ چینی دارالحکومت بیجنگ میں قائم میڈیکل کالج اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کی طبی سرگرمیوں اور سروسز کا قریب سے مشاہدہ کیا.

بیجنگ میڈیکل کالج دو ہزار بیڈ پر مشتمل اسپتال ہے جسے 1921 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہاں سالانہ 30 لاکھ مریضوں کی دیکھ بال کی جاتی ہے.

بیجنگ میڈیکل کالج چین کا وہ پہلا اسپتال ہے جہاں نرسنگ کی تربیت کے عمل کا آغاز ہوگیا اور اس وقت تقریبا ایک ہزار نرسز اس اسپتال میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں.

یاد رہے کہ ایرانی وزیر صنعت نے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ ایران کی سائنسی کمیونٹی کی خصوصی نشست میں شرکت کی اور اس کے علاوہ چین کے روائتی اسپتال کا بھی دورہ کیا.

اس دورے میں ایران اور چین کے وزرائے صحت ایران میں اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@