ایئربس کا ایرانی نئے طیاروں کی فنانسنگ کی فراہمی پر آمادہ

تہران، 17 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائیر لائن کمپنی کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایئربس کمپنی، اس کمپنے سے خریدے جانے والے نئے طیاروں کی فنانسنگ کی فراہمی کے لیے مکمل آمادہ ہے.

یہ بات 'فرزانہ شرفباغی' نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری بین الاقوامی نقل و حمل کی نمائش کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایئربس کمپنی کے نمائندوں نے ایرانی قومی ائیرلائن کمپنی(ہما) کے حکام کے ساتھ باہمی مذاکرات کرنے کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ائیریس کمپنی کے مالی حامیوں کے ساتھ ایران کے نئے طیاروں کی فنانسنگ کی فراہمی کے لیے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ہر چند اس سے پہلے اس کمپنی نے ان نئے طیاروں کی فنانسنگ کو تسلیم کیا ہے.

شرفباغی نے مزید بتایا کہ ایران نے ایئربس سے 100 طیارے، بوئینگ کمپنی سے 80 اور اے ٹی آر کمپنی سے 20مسافربردار طیاروں کے خریداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو اب تک 9 طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے@IrnaUrdu.