ایرانی صوبے فارس میں 85.5 کرور ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری

شیراز، 17 دسمبر، ارنا – ایرانی صوبے فارس کے گورنر نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اس صوبے میں 85.5 کرور ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

یہ بات 'اسماعیل تبادار' نے ہفتہ کے روز انتظامی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ صوبے فارس میں 2014 اور 2015 میں 4.6 ملین ڈالر اور گزشتہ سال کے دوران 9.5 کرور ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے مگر 2017 میں اس کے حجم میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

تبادار نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھرپور کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں 2 ارب ڈالر تک غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے@IrnaUrdu.