موسمیاتی تبدیلی پر توجہ کرنا انسانی سیکورٹی کی ایک قسم ہے: اقوام متحدہ کا نمائندہ

تہران، 17 دسمبر، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سلامتی سے اس کے تعلق پر توجہ دینا ضروری ہے.

یہ بات 'گری لوئیس' نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں مغربی ایشیا میں گورننس اور علاقائی سیکورٹی کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایک سیاسی اصطلاح ہے جس میں مختلف معنی موجود ہیں اور پناہ گزین افراد، صومالیہ کے پناہ گزینوں اور موسمیاتی تبدیلی اس کا مطلب ہیں.

گری لوئیس نے کہا کہ اگر بین الاقوامی تعلقات میں سیکورٹی کے مطلب پر غور کریں تو سمجھیں گے کہ ہم انسانی اور ماحولیاتی سلامتی میں تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی سلامتی پر اثر ورسوخ کرکے اور یہ تبدیلیاں اقوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ صحرا کی تخلیق، جنگلوں کی تباہی اور صنعتی پیداوار ماحولیات کو خراب کر رہی ہیں.

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کی معلومات میں اضافہ کرنا، جدید ٹیکنالوجی سے استعمال کرنا، پیچیدہ رجحان کے سامنا کرنے کے لئے صلاحیتوں کو بہتر بنانا، مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے بین الاقوامی باہمی تعاون کی ترقی دینے کے ساتھ دنیا میں انسانی سلامتی میں اضافہ کر سکتے ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے@IrnaUrdu.