ایران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیرمعمولی نشست کا انعقاد ہوجائے گی

تہران، 17 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل بروز پیر اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیر معمولی نشست کا انعقاد ہو جائے گی.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی دارالحکومت تہران میں کل بروز پیر القدس شریف کے حالیہ مسائل کے حوالے سے اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیرمعمولی نشست کا انعقاد ہوجائے گی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، مالی اور عراق کے اسپیکرز شریک ہوں گے.

اس غیرمعمولی نشست کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کرنے کے جاہلانہ اور غیر منطقی اقدام کا جائزہ لینا ہے.

منعقد ہونے والی نشست میں ایرانی اسپیکر 'علی لاریجانی' اور ان کے عراقی اور مالائی ہم منصب تقریر کریں گے.

خيال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسليم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امريکی سفارت خانے کو تل ابيب سے بيت المقدس منتقل کرنے کی ہدايات جاری کی ہيں.

یاد رہے کہ 13 دسمبر کو ترک شہر 'استنبول' میں بیت المقدس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلہ کے خلاف موثر حکمت عملی بنانے کے مقصد سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سربراہوں کا غیرمعمولی اجلاس کا اانعقاد کیا گیا جس میں ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' سمیت مختلف اسلامی ممالک کی قیادت شریک تھے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@