ایرانی ٹیم ترکی میں عالمی بلائنڈ جوڈو مقابلوں میں عالمی چیمپیئن بن گئی

تہران، 17 دسمبر، ارنا – ایران کی قومی جوڈو ٹیم کے کھیلاڑیوں نے ترکی میں منعقدہ عالمی بلائنڈ جوڈو مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی.

ایران کی بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری' محسن جعفری' کے کہنے کے مطابق، ترکی میں ہونے والے بین الاقوامی بلائنڈ جوڈو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 7 ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنے آٹھ حریفوں کو ہرادے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ایرانی کھیلاڑیوں 'محمدرضا خیرالله زاده اور حسین دارابی' نے 100 کلوگرام کے کیٹگیری میں دو سونے کے تمغے جیت لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں 'سجاد خدادادی اور سجاد حاجبی' نے 66 اور 90 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندی کے تمغے اور 'میثم بنی طبا اور علی عباس نژاد' نے بھی 60 اور 73 کلوگرام کے زمروں میں دو برانز میڈلز جیت لیے.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@