ایران کا امریکی الزامات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ماسکو، 17 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب کی جانب سے ایران مخالف بے بنیاد الزامات کے خلاف اقوام متحدہ میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

يہ بات محمد جواد ظريف نے روسي خبر رساں ادارے سپتنك كو اپنے خط ميں كہي.

انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اقوام متحدہ ميں خاتون امريكي مندوب كے ايران مخالف بے بنياد بيانات كو مسترد كرتا ہے اور اس اقدام كے خلاف قانوني كاروائي اقوام متحدہ ميں مقدمہ درج كر كے كرے گا.

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ ميں خاتون امريكي مندوب كے ايران مخالف بيانات ناقابل يقين ہيں اور ان كا مقصد خطے ميں امريكہ كے جرائم اور ٹرمپ كي جانب سے بيت المقدس كو ناجائز صہيوني رياست كے دارالحكومت تسليم كرنے كے فيصلے كو نظر انداز كرنا ہے.

انہوں نے كہا كہ اقوام متحدہ كے تحقيقاتي شعبے نے اعلان كيا كہ يمني بے گناہ اور نہتے عوام پر بمباري كرنے والے ہتيھاروں ميں امريكي بم اور ميزائل موجود تھے جو ايك واضح حقيقت ہے اور كوئي اس كا انكار نہيں كرسكتا.

ياد رہے كہ خاتون امريكي مندوب نيكي ہيلي نے گزشتہ دنوں محكمہ دفاع ميں سعودي عرب پر يمن سے داغے گئے نام نہاد ميزائل كے ٹكڑے ديكھائے اور اس كے ساتھ ہي يمن ميں ہتھياروں كي فراہمي كے حوالے سے ايران پر الزامات بھي لگائے.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@