قدس کی آزادی کے لئے سب کو متحدہ ہونا پڑے گا: ایرانی سفیر

اسلام آباد، 17 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ القدس کی آزادی کے لئے سب مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا.

يہ بات مہدي ہنردوست نے دفاع پاكستان كونسل كي جانب سے فلسطينيوں كي حمايت ميں منعقد كي گئي ايك تقريب ميں كہي.

انہوں نے كہا كہ فلسطين كي مكمل آزادي كے لئے سب مسلمان حكمران اپنے اختلافات كو بھلا كر اپني پوري توجہ بيت المقدس كي آزادي كے لئے استعمال كريں.

ايراني سفير نے كہا ہم مسلمان فلسطينوں كي ہر طرح مدد كے لئے تيار ہيں.

مظلوم فلسطينيوں پر ناجائز صيہوني جارحيت اور بربريت كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا امريكہ فلسطينوں پر ڈھائے جانے والے ظلم اور زيادتي ميں صيہونيوں كے ساتھ كھڑا ہے.

انہوں نے مزيد كہا ہم بيت المقدس كي آزادي كے لئے اپني جدوجہد جاري ركھيں گے.

اس سيمينار سے ديگر پاكستاني مذہبي اور سياسي رہنماؤں نے اپنے خطاب ميں ڈونلڈ ٹرمپ كے حاليہ متنازعہ بيانات كو مسترد كرتے ہوئے بيت المقدس كي حمايت كے لئے سب اسلامي ممالك كے اتحاد پر زور ديا.

1*271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@