ايران، تركي اور روس كا خطے ميں قريبي تعاون جاري ہے: روسي وزير خارجہ

ماسكو، 17 دسمبر، ارنا - روس كے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے كہا ہے كہ امريكي مداخلت كے باوجود اسلامي جمہوريہ ايران روس اور تركي كے درميان باہمي تعاون كا سلسلہ جاري ہے.

انہوں نے تينوں ممالك كے درميان توانائي شعبے ميں بڑھتے ہوئے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ اس شعبے ميں ہمارے تعلقات كو خراب كرنا چاہتا ہے ليكن وہ اپني كوشش ميں كامياب نہيں ہو گا.

روسي وزير خارجہ نے كہا تينوں ممالك اپني ملكي كرنسي كو ايك دوسرے كے ساتھ تجارتي روابط بڑھانے ميں استعمال كرنے كے لئے جائزہ لے رہے ہيں.

دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں تينوں ممالك كے درميان تعاون كے بڑھتے ہوئے رحجان كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ شام ميں دہشت گردي كے خاتمے كے لئے ہماري جدوجہد جاري ہے.

روسي وزير خارجہ نے مزيد كہا تينوں ممالك شام كي علاقائي سالميت اور خودمختاري كے تحفظ كو يقيني بنانے كے لئے پہلے سے زيادہ پرعزم ہيں.

1*271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@