پاکستان کا خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ایران کیساتھ تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد ، 16 دسمبر، ارنا - پاکستان کے مشیر قومی سلامتی نے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع اور امن و استحکام کے پائیدار کے قیام کے لئے تمام ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے.

یہ بات وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) 'ناصر خان جنجوعہ’ نے ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو علاقائی ترقی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس منصوبے میں شمولیت کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کرتا ہے.

انہوں نے خطے میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری کے لئے دونوں ہمسایہ ممالک کے باہمی تعاون پر زور دیا اور مزید کہا کہ پاکستان خطے میں موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے.

پاکستانی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعاون بڑھانے پر آمادہ ہے.

اس موقع پر فریقین نے سرحدی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

خیال رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ سپتمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سابق پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) میں شمولیت کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا تھا.

ایران نے خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے سی پیک کے منصوبے کو اہم قرار دیا ہے.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@