ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں ایرانی انڈر 16قومی ٹیم کی پہلی شکست

تہران، 16 دسمبر، ارنا - ایرانی قومی شطرنج ٹیم بہارت میں منعقدہ ورلڈ انڈر 16شطرنج اولمپیاڈ کے چھٹے مرحلے میں روسی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہ ہوسکی اور اب 14.5 پوائنٹس سے چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئی ہے.

ایرانی انڈر 16 شطرنج کھیلاڑیوں 'طباطبایی ،فیروزجا، مهدی و آرین غلامی' نے ورلڈ اولمپیاڈ کے مقابلوں میں 3-1 کے ساتھ روسی ٹیم سے شکست کھائی.

ایرانی ٹیم اب تک تین کامیابی، 2برابری اور ایک شکست کےساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے.

روس، بھارت اور ترکی کی ٹیموں نے بالترتیب 18.5، 15.5 اور 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کی ہیں.

یاد رہے کہ ایران اب تک دو بار کے لیے ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں عالمی چیمپیئن بن گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ انڈر 16شطرنج اولمپیاڈ، 11 سے 18 دسمبر تک بھارتی شہر احمد آباد میں جاری ہو گا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 30 ٹیموں نے شرکت کی.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@