کوریائی طبی مراکز باہمی تجربات کے تبادلوں کیلئے آمادہ ہیں: ایرانی وزیر صحت

سئول، 16 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت اور طبی تعلیم نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے طبی مراکز ایران کے ساتھ تجربات کے تبادلوں کے خواہاں ہیں.

یہ بات 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' نے ہفتہ کے روز کوریائی دارالحکومت سئول کے سرکاری دورے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہئے کہ کوریائی طبی مراکز کے کامیاب تجربات سے استفادہ کریں.

انہوں ںے مزید کہا کہ کوریا نے صحت شعبے میں انسانی قوت کو اچھی طرح استعمال کیا اور اس کے علاوہ کوریا کے اسپتالوں میں سروس اور سہولت کی فراہمی کے لئے ماہرین اور ملازمین کی تعداد بھی اچھی ہے.

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ جنوبی کوریا نے ٹیکس کے موثر نفاذ سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی فراہمی کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں صحت اور طبی شعبوں کی پیشرفت کے لئے جنوبی کوریا سمیت جاپان اور چین کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@