ایرانی فلم نے بھارتی میلے میں ایوارڈ حاصل کرلیا

نئی دہلی، 16 دسمبر، ارنا - بھارت میں بچوں اور نوجوانوں کے منعقدہ 14ویں بین الاقوامی سمائل فلم فیسٹیول (SIFFCY) میں ایرانی فلمساز مجید اسماعیلی کی 'گمیچی' نامی فلم نے ایوارڈ حاصل کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، بھارتی فلم میلے میں ایرانی فلم نے بہترین فلمسازی کے شعبے میں اعزاز حاصل کیا.

فلم کے ڈائریکٹر اور اس کے پروڈیوسر جواد قلی زادہ نے گزشتہ روز اس میلے کی افتتاحی تقریب میں یہ اعزاز وصول کیا.

گمیچی ایک کم سن ایرانی بچے حسن کی کہانی ہے جو ارومیہ جھیل میں اپنے والد کی خراب ہونے والی کشتی کو از سرنو تعمیر کرکے اسے اپنے والد کی سالگرہ پر تحفہ کے طور پر پیش کرتا.

فلم گمیچی کو اس سے پہلے 20 قومی اور بین الاقوامی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@