عالمی سیپاک ٹیکرا مقابلوں میں ایرانی ٹیموں کی شاندار کارکردگی

تہران، 16 دسمبر، ارنا – ایرانی خواتین اور مردوں کی قومی ٹیموں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی سیپاک ٹیکرا مقابلوں میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی.

ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہونے والے ورلڈ سیپاک ٹیکرا مقابلوں میں تائیوان کو مقتدارانہ انداز میں 2 پوائنٹس سے ہرا دے کر پہلی مرتبہ کے لیے پہلی پوزیشن پر آگئی.

ایرانی مردوں کی ٹیم ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں بھارتی حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی.

ان مقابلوں میں ایرانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے اب تک مجموعی طور پر ایک طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کر لیے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، سیپاک ٹیکرا کا کھیل والی بال سے مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کھیل میں بازوں کے علاوہ کھلاڑی ہر جسم کے سب حصوں کا استعمال کر سکتے ہیں.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@

http://www.irna.ir/fa/News/82764091